• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 148409

    عنوان: بلڈر کے لئے انشورنس کمپنی سے ٹھیکہ لینا؟

    سوال: ایک مسئلہ معلوم کرناہے کہ ایک بلڈر صاحب کوانشورنس کمپنی کی عمارت تعمیر کرنے کا ٹھیکہ مل رہاہے کیاوہ ٹھیکہ لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 148409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 513-469/Sn=5/1438

    جائز تو ہے؛ لیکن اس ادارے کی تعمیر کا ٹھیکہ نہ لینا بہتر ہے۔ مستفاد مما في الدر المختار: وجاز تعمیر کنیسة․․․ قال في الخانیة: ولو آجر نفسہ لیَعْمَلَ في الکنیسة ویعمرہا لا بأس بہ؛ لأنہ لا معصیة في عین العمل الخ (درمختار مع الشامی، ۹/ ۷۵۶۲، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند