• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 146907

    عنوان: فکس ڈپوزٹ رکھ ماہانہ سود لینا؟

    سوال: میں نوی ممبئی میں رہتاہوں، لون فری مکان لینے کے لیے مجھے ہر مہینہ پیسے جمع کرنا ہے، کیا میں پیسے بچانے کے لیے ہیوی ڈپوزٹ (heavy deposit)پر مکان لے سکتاہوں، لیکن اس کی اجازت نہیں ہے۔ لون فری مکان خریدنے کی نیت سے پیسے بچانے کے لیے کیا میں پانچ لاکھ روپئے کی فکس ڈپوزٹ کرسکتاہوں؟اور سودی رقم کو کرائے دینے میں استعمال کروں جو کہ آٹھ ہزار روپئے ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 146907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 317-324/L=4/1438

    فکس ڈپوزٹ رکھ کر ماہانہ سود کی شکل میں رقم لیتے رہنا اور اس کو کرایہ میں دینا جائز نہیں، اسی طرح ہیوی ڈپوزٹ پر مکان لینا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند