• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 9733

    عنوان:

    میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں کہ اکثر بزرگ لوگ قبلہ کے علاوہ پہاڑوں کی طرف پاؤں نہیں کرنے دیتے۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیوں، تو مختلف جواب آتے ہیں۔ کوئی کہتاہے کہ ادھر بغداد ہے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کا مزار ہے۔ کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بتاتاہے۔ آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ اصل میں کیا بات ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1316=1316/ م

    اکثر بزرگ سے کون لوگ مراد ہیں؟ اگر جانب قبلہ کے علاوہ پہاڑوں کی طرف بھی پاوٴں کرنا ممنوع ہو تو ایسی صورت میں تکلیف مالا یطاق اور التزام مالا یلزم، لازم آئے گا، اس لیے کہ ہرچہارجانب کوئی نہ کوئی پہاڑ یا بزرگ کا مزار ہوسکتا ہے، پس یہ سب بے اصل بات ہے کہ قبلہ کے علاوہ پہاڑوں کی طرف پاوٴں نہ کرنا چاہیے۔ صرف جانب قبلہ قابل احترام ہے، قبلہ کی وجہ سے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند