• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 9418

    عنوان:

    میں دیوبندی ہوں۔ برائے کرم بتائیں کہ ہم لوگوں کو بارہ ربیع الاول اور دس محرم کوکیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میں دیوبندی ہوں۔ برائے کرم بتائیں کہ ہم لوگوں کو بارہ ربیع الاول اور دس محرم کوکیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 9418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1271=1271/ م

     

    ۱۲/ ربیع الاول کو کوئی مخصوص عمل قرآن وحدیث سے ثابت نہیں، البتہ مبارک دن ہے، ذکر و تلاوت اور درود شریف کی کثرت کرنی چاہیے اور اللہ ور سول کی مرضیات والے کام کرنے چاہئیں۔ دس اور گیارہ محرم یا نو اور دس محرم کو روزہ رکھنا مسنون ہے، اس کا اہتمام کرنا چاہیے اور اپنے اہل وعیال پر اخراجات میں فراخی کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند