• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 9217

    عنوان:

    میرے گھر پر ایک مہمان عصر کی نماز کے بعد میں آیا ۔ہم نے اس کو ناشتہ دیا تواس نے منع کردیا اور کہا کہ اگر میں کھالیتا ہوں تو میری اولاد جو انتقال کرگئی ہے اس کو رزق نہیں ملے گا۔ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ کسی جماعتی نے کہا کہ اگر تم عصر سے مغرب کے بیچ میں کھا لو گے تو آپ کی اولاد کو جنت میں رزق نہیں ملے گا۔ برائے کرم اس جہالت والی بات کا تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1211=1211/م

    شریعت سے ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہے کہ عصر سے مغرب کے بیچ کھانا، یہ اولاد فوت شدہ کے لیے جنت میں رزق سے محرومی کا سبب ہے۔ یہ محض جہالت کی بات ہے، اغلام العوام میں سے ہے، اس کی کوئی اصل نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند