• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 847

    عنوان: کسی بزرگ کی درگاہ کی زیارت میں نیت کیا ہونی چاہیے؟ کیا درگاہ پر پھول اور شیرینی چڑھانا جائز ہے؟

    سوال:

    میں اجمیر شریف کی زیارت کو جانا چاہتا ہوں۔ کسی بزرگ کی درگاہ کی زیارت میں نیت کیا ہونی چاہیے؟

    کیا درگاہ پر پھول اور شیرینی چڑھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 686/ب = 651/ب)

     

    آپ کو اجمیر یا اس کے قریب پاس کسی شہر میں کوئی کام ہو تو اس کی نیت سے سفر کریں۔ براہ راست کسی بزرگ کی قبر کی زیارت کی نیت سے سفر کرنا بھی جائز ہے مگر بہتر نہیں ہے۔ کسی اور کام سے تشریف لے جائیں، پھر اجمیر بھی چلے جائیں اور قرآن کا کچھ حصہ پڑھ کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اور جس قدر وہاں اولیائے کرام مدفون ہیں ان سب کو ایصال ثواب کرکے فوراً چلے آئیں۔ قبر پر پھول چڑھانا یا شیرینی یا چادر وغیرہ چڑھانا جائز نہیں، یہ سب خرافات و بدعات میں سے ہے۔ شریعت ِ اسلامیہ میں اس کی کوئی اصل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند