• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 7937

    عنوان:

    شادیوں میں سہرا ایک نعتیہ کلام جس میں خاندان کے افراد کی مسرتوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے کا پڑھنا جائز ہے یا کہ نہیں؟

    سوال:

    شادیوں میں سہرا ایک نعتیہ کلام جس میں خاندان کے افراد کی مسرتوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے کا پڑھنا جائز ہے یا کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 7937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1858=1862/ ب

    شادی کے موقعہ پر سہرا پڑھنا، یا نعتیہ کلام پڑھنا محض ایک رسم ہے۔ پڑھنے والوں کو محض پیسے وصول کرنا مقصد ہوتا ہے۔ اس رسم کو ترک کرنا چاہیے۔ نکاح میں جس قدر سادگی ہو اتنا ہی بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند