عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 69908

قرآن شریف وحدیث کی روشنی مین مسئلہ بتا کر ثواب حاصل کریں ۔ جزاک اللہ ۔ ایک عامل صاحب شیاطین و آسیب ہٹانے کے لیے جو نقش دے رہے ہیں اُن پر لکھا ہے ابلیس - نمرود- شدداد- فرعون-وغیرہ انہوں نے کہا روز ایک نقش اپنے پورے جسم پر مل کر اُلٹے پیر کی پنڈلی پر رات بھر باندھ لو اور صبح کو جلاکر راخ کو لیٹرین مین بہادو کیا یہ درست جائز ہے ؟اور تعویز کا پہننا گنڈّے کا پہنناعلاج کے لئے جائز ہے یا نہیں۔مہربانی کرکے بتا کر ثواب حاصل کریں۔

Published on: Feb 6, 2017

جواب # 69908

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 1059-1024/Sd=5/1438



اگر مذکورہ عامل صاحب قابل اعتماد اور تعویذ کے فن سے واقف ہیں اور انھوں نے علاج کے طور پر مذکورہ تعویذ تجویز کیا ہے تو فی نفسہ اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔



(۲) علاج کے لیے تعویذ کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ وہ کسی خلاف شرع امر پر مشتمل نہ ہو؛ بلکہ دعائے ماثورہ یا اسمائے حسنی یا ایسے کلمات پر مشتمل ہو، جن کے معنی معلوم ہوں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات