• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 66199

    عنوان: شب برأت کو حلوا پکانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: شب برأت کو حلوا پکانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟کیاشب برأت کو حلوا کھانے کا رجحان درست ہے؟

    جواب نمبر: 66199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 922-870/N=9/1437

     

    شب براء ت میں حلوا بنانے اور کھانے کی رسم غلط ہے، جاہلوں کی ایجاد کردہ ہے، قرآن وحدیث اور شریعت سے اس کا کچھ تعلق نہیں؛ اس لیے اس موقعہ پر حلوا پکانے اور کھانے کی رسم سے بچنا چاہیے (فتاوی محمودیہ ۳: ۲۶۷-۲۶۹، سوال: ۹۳۵، ۹۳۶، مطبوعہ: ادارہ صدیق ڈابھیل، احسن الفتاوی ۱: ۳۸۵، مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی، وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند