• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 6613

    عنوان:

    فضائل اعمال پڑھنے کے فوراً بعد روزآنہ پابندی سے سب کے سامنے مصافحہ کرتے ہیں یہاں تک کہ امام صاحب اٹھتے بھی نہیں ہیں مصلی پر ہی مصافحہ کرتے ہیں۔ میں نے ایک وقت کی نماز پڑھائی تو میں نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تو اگلے دن سے میرے پچھے نماز نہیں پڑھنے لگے۔ جب مسجد کے امام صاحب آجاتے ہیں تو پھر نماز شروع کردیتے ہیں اس لیے کہ امام صاحب مصلحتاً مصافحہ کرلیتے ہیں تاکہ وہ نماز پڑھتے رہیں۔ کیا مصلحتا ًمصافحہ جائز ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    میں نے ایک فتوی منگوایا ہے جس کی آئی ڈی: 6157 ہے۔ اس کی تفصیل مانگی گئی ہے میں تفصیل لکھ رہا ہوں۔ فضائل اعمال پڑھنے کے فوراً بعد روزآنہ پابندی سے سب کے سامنے مصافحہ کرتے ہیں یہاں تک کہ امام صاحب اٹھتے بھی نہیں ہیں مصلی پر ہی مصافحہ کرتے ہیں۔ میں نے ایک وقت کی نماز پڑھائی تو میں نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تو اگلے دن سے میرے پچھے نماز نہیں پڑھنے لگے۔ جب مسجد کے امام صاحب آجاتے ہیں تو پھر نماز شروع کردیتے ہیں اس لیے کہ امام صاحب مصلحتاً مصافحہ کرلیتے ہیں تاکہ وہ نماز پڑھتے رہیں۔ کیا مصلحتا ًمصافحہ جائز ہوگا یا نہیں؟ برائے کرم مفصل جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 6613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1148=1087/ د

     

    مصلّی کو ضد ہے تو کرلیں کبھی ناغہ بھی کردیں اور نرمی و حکمت سے نفس مسئلہ اس کو سمجھاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند