• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 64345

    عنوان: اذان سے پہلے صلوات سلام پڑھنا کیا ہے ؟

    سوال: اذان سے پہلے صلوات سلام پڑھنا کیا ہے اور نماز جمعہ کے بعد درود سلام پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 64345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 503-503/B=7/1437 فی نفسہ صلاة وسلام پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت ہی بہترین عمل اور بہترین عبادت ہے، خوب کثرت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاة وسلام پڑھنا چاہیے، مگر تنہائی میں بیٹھ کر خلوص کے ساتھ آہستہ آواز سے کسی کو ستانا، دکھانا مقصد نہ ہو۔ درود شریف کا موقعہ ومحل اذان سے پہلے یا نماز جمعہ کے بعد مائک پر صلاة وسلام پڑھنا نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے نہ صحابہٴ کرام اور تابعین سے ثابت ہے نہ ہی ائمہ اربعہ سے اور نہ ہی بزرگان دین سے ثابت ہے، موجودہ رواج جو درود شریف پڑھنے کا نماز جمعہ کے بعد، یا فجر کے بعد یا اذان سے پہلے وہ بھی بلند آواز سے اور مائک میں پڑھنا یہ سب محض ریاکاری اور دکھاوا ہے، اس سے کوئی ا جر وثواب نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند