• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 638

    عنوان:

    از روئے شریعت میلاد کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟

    سوال:

    از روئے شریعت میلاد کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟

    والسلام

    جواب نمبر: 638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 284/م=284/م)

     

    مروجہ قیام میلاد بدعت ہے۔ شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں، دن وتاریخ کی تخصیص اور ہیئت غیر ثابتہ کے التزام کے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کا ذکر مستحسن اور باعث خیر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند