India
سوال # 628
(1) میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سامنے رکھ کر فاتحہ کرنا شرک ہے؟
(2) بریلوی مولانا بھی یہی کرتے ہیں، پھر بھی دیوبندی شرک کرنے والے پیچھے نماز کیوں پڑھتے ہیں؟
والسلام
Published on: Jun 6, 2007
جواب # 628
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 146/د=144/د)
(1) اللہ تعالی کی رضا کے لئے کسی غریب کو کھانا کپڑا دینا یا کھانا کھلادینا اس نیت سے کہ اس کا ثواب ہمارے فلاں فلاں عزیزوں کو پہنچے یا فلاں بزرگ کو پہنچے درست ہے اس طرح قرآن پاک کی مختلف سورتیں یاسورہ فاتحہ پڑھکر اس کاثواب پہنچادیا جائے یہ بھی درست ہے جو ایصال ثواب کہلاتا ہے۔
کھانے پر فاتحہ پڑھنا ثابت نہیں ہے جبکہ فاتحہ کے مروجہ طریقہ میں بہت سی قیدیں اور شرطیں بھی بڑھائی گئی ہیں اور ان کا التزام کیا جاتا ہے اور اس کو تقرب کاذریعہ سمجھا جاتا ہے اسلئے یہ طریقہ بدعت ہے جس سے احتراز کرنا اور بچنا چاہئے۔ اور اگر بزرگ کو ثواب پہنچانا مقصود نہ ہو بلکہ اللہ کے تقرب کے بجائے بزرگ کی خوشنودی اور تقرب مقصود ہو تو نیت اور قصد کے لحاظ سے شرک ہوسکتا ہے۔
(2) اگر کسی امام کا شرک معلوم نہ ہو اور دوسر اکوئی امام یا قریب کی مسجد موجود نہ ہو تو جماعت ترک کرنے کے مقابلہ میں ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ لینا جائز ہے صلوا خلف کل بر و فاجر البتہ اگر اس امام کے اعمال مو ھم شرک ہوں تو نماز دہرا لینا بہتر ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
کیا منگنی کے موقع پر انگوٹھی کا تبادلہ از روئے شریعت جائز ہے؟
مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ میرے ماموں ہر سال گیارہویں کی محفل کرواتے ہیں، کیا گیارہویں کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ میں نے مولانا چن محمد کے ایک بیان میں سناتھا کہ گیارہویں کا دودھ حرام ہوتا ہے، اور اسی طرح کی کچھ مزید باتیں میں نے سنی ہیں۔ براہ مہربانی میری الجھن دور کریں تاکہ میں اپنے ماموں کو صحیح بات بتاسکوں۔
میں شافعی المسلک ہوں۔ جب انڈیا سے کوئی تبلیغی جماعت آتی ہے تو وہ اکثر بریلویوں کا ذکر کرتے ہیں۔ میرا کبھی بھی انڈیا یا کستان جانا نہیں ہوا، میں نے اپنے ملک ملیشیا میں کبھی کسی بریلوی کو نہیں دیکھا۔ ان کے عقائد کیا ہیں اور ان کا مذہب کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ اپنے علماء و اولیاء کی قبروں کو پوجتے ہیں، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیوں وہ ہرے رنگ کا عمامہ باندھنا پسند کرتے ہیں؟ اور کیوں دیوبند اور لکھنوٴ کے علماء کو برا بھلا کہتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ دیوبندی ، وہابی جیسے ہوتے ہیں؟ *یانبی* کے ساتھ دعا کرنا کیسا ہے؟ بلا نیت عبادت کے اولیاء کی قبروں کا بوسہ دیناکیسا ہے؟ کعبہ کی تصویر کو بوسہ دینا کیسا ہے؟
میں بریلویوں کی بدعات کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں، یعنی بریلوی حضرات کی کون سی ایسی بدعات ہیں جن سے بچنا چاہیے؟ جیسے میلاد ختم وغیرہ اور اس کی وجہ بھی بیان فرمادیجئے۔
کیا میلاد کی اسلام میں کوئی حیثیت ہے؟ نذر و نیاز کرنا اور کونڈے کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر ناجائز ہے تو کیوں؟
میں خرید و فروخت کے متعلق ایک اہم سوال کرنا چاہتا ہوں۔ آج کل بہت ساری کمپنیاں ہیں جو قسطوں میں ادائیگی پر سامان بیچ دیتے ہیں اور وہ اصل قیمت سے زیادہ قیمت طے کرتے ہیں۔ اسی صورت سے میں ایک موٹر سائیکل خریدنا چاہتا ہوں ، جس کی اصل قیمت /-49000ہے ، لیکن دو سال میں قسطوں پر ادائیگی کی صورت میں وہ /-56000 کی ہوجائے گی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حلال ہے یا حرام ؟ میرے ایک دوست نے بتایا کہ یہ جائز ہے، اگر وہ متعینہ قیمت لیں اور تاخیر کی صورت میں اضافی چارج نہ لگائیں ۔ اگر تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں اضافی چارج دینا پڑا تو یہ ناجائز ہوجائے گا۔ اگر یہ ناجائز ہے تو کیوں؟
از روئے شریعت میلاد کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟
میں اجمیر شریف کی زیارت کو جانا چاہتا ہوں۔ کسی بزرگ کی درگاہ کی زیارت میں نیت کیا ہونی چاہیے؟ کیا درگاہ پر پھول اور شیرینی چڑھانا جائز ہے؟
کیا ہم سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگ سکتے ہیں؟ بریلوی حضرات مانگتے ہیں۔ لیکن میں نے ایک صاحب سے سنا ہے کہ سنت کے بعد دعا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔