• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 62204

    عنوان: ہم خود علمائے دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں پر ہمارے کچھ عزیز لوگ ہیں جو کچھ چیزوں پر اعتراض کرتے ہیں تو ہم دیوبند سے یہ حدیث معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ قبر کو پکی بنانا اور قبروں پر جانا اور قبر والوں سے متعلق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کیا ہے؟ براہ کرم، آپ ہمیں حوالے کے ساتھ حدیث بھیج سکتے ہیں جس کے اندر ساری معلومات ہوں کہ قبر کو پکی بنانا اور قبر پرستی وغیرہ کے بارے میں؟

    سوال: ہم خود علمائے دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں پر ہمارے کچھ عزیز لوگ ہیں جو کچھ چیزوں پر اعتراض کرتے ہیں تو ہم دیوبند سے یہ حدیث معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ قبر کو پکی بنانا اور قبروں پر جانا اور قبر والوں سے متعلق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کیا ہے؟ براہ کرم، آپ ہمیں حوالے کے ساتھ حدیث بھیج سکتے ہیں جس کے اندر ساری معلومات ہوں کہ قبر کو پکی بنانا اور قبر پرستی وغیرہ کے بارے میں؟

    جواب نمبر: 62204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-94/L=2/1437-U قبروں کو پختہ بنانا جائز نہیں، حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے عن جابرٍ قال: نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أن تجصص القبور (ترمذی شریف: ۱/۲۰۳) اسی طرح قبر پرستی حرام اور شرک ہے؛ البتہ دنیا سے بے رغبتی اور آخرت میں رغبت کے لیے گاہ گاہ قبرستان جانا اور سنت کے مطابق جانا اور مرحومین کی مغرفت کے لیے دعا کرکے واپس آجانا جائز اور ثابت ہے، عن سلیمان بن بریدة عن أبیہ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعلمہم إذا خرجوا إلی المقابر فکان قائلہم یقول: -في روایة أبی بکر- -السلام علی أہل الدیار- وفي روایة زہیر- السلام علیکم أہل الدیار من الموٴمنین والمسلمین وإنا إن شاء اللہ للاحقون أسال اللہ لنا ولکم العافیة (رواہ مسلم)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند