• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 58773

    عنوان: منڈے کا کھانا

    سوال: ہماری رشتہ داری ․․․․محلے میں جب لڑکی یا لڑکے کی شادی ہوتی ہے شادی سے پہلے ایک دن پہلے شام کو جس کو منڈا بھی کہا جاتاہے میں سب رشتہ داروں پڑوسیوں کی بھڑاوت(bhidawat ) کی جاتی ہے جب کہ لڑکے کا ولیمہ بھی اکثر و بیشتر ہوتاہے تو آپ سے یہ خصوصاً معلوم کرناہے کہ کیا وہ منڈے کا کھانا جو شادی سے ایک دن پہلے ہوتاہے اس کو کھانا ٹھیک ہے؟ اور اگر کوئی ولیمہ نہ کرے صرف منڈے ہی میں کھانا کرے تو اس کا کھانا کیسا ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 794-792/L=6/1436-U شادی کے موقع پر صرف ولیمہ کی دعوت مسنون وثابت ہے، شادی کے موقعہ پر مندھا کرنا غیر ثابت ہے اس دعوت کو ترک کرنا چاہیے، منڈھا میں کھانا کھلارکر ولیمہ نہ کرنا ڈبل غلطی ہے، اس میں ایک طرف جہاں ایک سنت کا ترک ہے وہیں دوسری طرف ایک غیر ثابت رسم کو رواج دینا ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ آدمی منڈھے کی دعوت ترک کرکے ولیمہ کی دعوت کرے نہ یہ کہ منڈھے کی دعوت کرکے ولیمہ کی دعوت ترک کرے، منڈھے جیسی رسمی دعوتوں میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند