• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 57554

    عنوان: عید میلا دالنبی منانا کیسا ہے؟جب کہ بریلوی کہتے ہیں کہ حضرت اشرف علی رحمتہ اللہ نے کہا ہے کہ کالج میں جائز ہے؟ میں تذبذب میں ہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: عید میلا دالنبی منانا کیسا ہے؟جب کہ بریلوی کہتے ہیں کہ حضرت اشرف علی رحمتہ اللہ نے کہا ہے کہ کالج میں جائز ہے؟ میں تذبذب میں ہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 57554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 243-254/H=4/1436-U (۱) شریعت مطہرہ میں عید میلاد النبی کی کچھ اصل نہیں ہے، یہ ابھی کچھ عرصہ سے ایجاد ہوئی ہے زمانہٴ خیر القرون میں اس کو نہیں منایا گیا، قرآنِ کریم حدیث شریف سے کہیں اس کا ثبوت نہیں ملتا اور نیز اب فی زماننا بے شمار خرافات اور بیہودہ حرکات اس میں شامل ہوگئی ہیں، حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور متبع سنت علماء فقہاء، محدثین متکلمین نے اس کو نہیں منایا، بڑے بڑے بزرگان دین مشائخ عظام نے اس کو نہیں منایا، شیخ المشائخ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، حضرت خواجہ نظام الدین حضرت خواجہ علاء الدین صابر کلیری رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ اور ان کے علاوہ دیگر متبع سنت صوفیائے کرام کی حیات اور کارنامے سوانح عمری مطبوعہ میں آج کل کی مروجہ عید میلاد النبی کے منانے کا کہیں تذکرہ نہیں ملتا الغرض اس عید میلاد النبی کی عمر چند صدی کے لگ بگ ہے کہ جس میں بہت سے ناجائز امور شامل کرلیے گئے ہیں، اس قسم کی مجلس ومحفل (عید میلاد النبی) میں شریک ہونا منانا جائز نہیں۔ (۲) حضرت اشرف علی رحمة اللہ کون ہیں اور انھوں نے بریلوی سے کب کہا تھا یا کون سی کتاب میں لکھا ہے جن بریلوی نے آپ سے کہا ہے ان سے پورا حوالہ لکھواکر بھیجئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔ (۳) اگر اب بھی تذبذب رہے تو اپنے اشکال کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند