• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 57506

    عنوان: کیا میلاد النبی منانا صحیح ہے؟

    سوال: (۱) کیا میلاد النبی منانا صحیح ہے؟ہمارے آقا جناب حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی میلاد منایا تھا؟ (۲) میت کو قبر میں کس طرح سے دفنا یاجائے ، بغلی دینا درست ہے یا نہیں؟ (۳) فرض کفایہ (نماز جنازہ ) میں اکثر لوگ دو تین اور چار تکبیر میں سر کو آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ مہربانی فرما کر جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 335-335/M=4/1436-U

    (۱) عید میلاد النبی منانا بدعت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے میلاد منانا ثابت نہیں۔ (۲) قبر میں میت کو اس طرح لٹایا جائے کہ سرشمال کی جانب ہو اور پیر جنوب کی طرف اور کروٹ دے کر رُخ قبلے کی طرف کردیا جائے، ویوضع في القبر علی جنبہ الأیمن مستقبل القبلة کذا في الخلاصة (ہندیہ) بغلی قبر دینا افضل ہے۔ (درمختار) (۳) سر کو آسمان کی طرف اٹھانا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند