• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 53134

    عنوان: قبر پہ اذان دینا كیسا ہے؟

    سوال: (۱)قبر پہ اذان دینا (۲) نماز کے بعددعائے ثانی (۳) اقامت سے پہلے صلاة وسلام (۴) اقامت میں” حی علی الصلاة “پہ کھڑے ہونا (۵) نماز کے بعد اجتماعی طورپر دائیں جانب کھڑے ہوکے صلاة و سلام پڑھنا۔ مہربانی کرکے جواب ارسال کریں اور ان کتابوں کا حوالہ دیں جس پر دیوبندی اوربریلوی دونوں متفق ہوں۔

    جواب نمبر: 53134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 916-621/L=7/1435-U (۱) ثابت نہیں، بدعت ہے، في الاقتصار علی ما ذکر من الوارد إشارة إلی أنہ لا یسن الأذان عند إدخال المیت في قبرہ کما ہو المعتاد الآن وقد صرح ابن حجر في فتاواہ بأنہ بدعة (شامي: ۳/ ۱۴۱)۔ (۲) (۳) یہ بھی ثابت نہیں۔ (۴) اس کا التزام درست نہیں۔ (۵) قرون مشہود لہا بالخیر سے اس کا ثبوت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند