• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 52967

    عنوان: اذان سے پہلے اور نماز کے بعد کچھ حضرات صلاة و سلام پڑھتے ہیں ، کیا یہ کرنا صحیح ہے اور ضروری ہے؟ اوراسلام میں اس کی کیااہمیت ہے؟

    سوال: اذان سے پہلے اور نماز کے بعد کچھ حضرات صلاة و سلام پڑھتے ہیں ، کیا یہ کرنا صحیح ہے اور ضروری ہے؟ اوراسلام میں اس کی کیااہمیت ہے؟

    جواب نمبر: 52967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 803-628/D=7/1435-U صلات وسلام کا وہ طریقہ جو آپ نے لکھا ہے اور بعض جگہوں میں مروج ہے درست نہیں ہے، اذان کے بعد آہستہ آواز سے درود شریف اور دعا پڑھنا احادیث سے ثابت ہے، لیکن مائک پر اذان کی طرح اعلان کرکے پڑھنا یا اجتماعی طور پر بلند آواز سے پڑھنا نہ احادیث سے ثابت ہے نہ صحابہٴ کرام حضرات ائمہ مجتہدین اور بزرگان دین سے منقول ہے یہ بدعت کچھ عرصہ سے رائج کی گئی ہے، نیز اس میں بے ادبی مترشح ہوتی ہے۔ درود شریف پڑھنا فضیلت اور اجر وثواب کی چیز ہے بعض وقت واجب ہے اور کبھی سنت اورعام اوقات میں مستحب ہے، لیکن مذکور فی السوال مروج طریقہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند