• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 50838

    عنوان: ۱۲/ ربیع الاول کوخوشی کا دن ماننا کیسا ہے؟

    سوال: ۱۲/ ربیع الاول کوخوشی کا دن ماننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 50838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 349-88/L=4/1435-U ۱۲/ ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے طور پر منانا ثابت نہیں، برتھ ڈے منانا نصاریٰ کا طریقہ ہے مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہیے، واضح رہے کہ عوام میں مشہور ہے کہ یومِ ولادت ۱۲/ ربیع الاول ہے مگر جمہور محدثین اورموٴرخین کے نزدیک راجح اورمختار قول یہ ہے کہ یوم ولادت ۸/ ربیع الاول ہے، یہ بھی قوی دلیل ہے کہ یوم ولادت منانا ثابت نہیں ورنہ تاریخ ولادت میں اختلاف نہ ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند