• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 49740

    عنوان: روزہ کشائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال: روزہ کشائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور آج کے دور میں اس طرح کے پروگرام میں جہاں ویڈیو گرافی اور دوسری خرافات ہوتی ہیں جانا جائزہے یا نہیں؟ علماء حضرات سے گذارش ہے کہ جلد سے جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 78-78/M=1/1435-U روہ کشائی سے مراد اگر لوگوں کو افطار کرانا ہے تو شرعاً یہ جائز ہے بشرطیکہ کسی محظور شرعی کا ارتکاب نہ ہو اور حسن نیت کے ساتھ ہو تو باعث اجربھی ہے لیکن اگر افطار کا پروگرام ویڈیوگرافی اور دوسری خرافات پر مشتمل ہو تو یہ ناجائز اور نادرست ہے، نیکی برباد اور گناہ لازم کا مصداق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند