• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 49598

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنے ہندو دوستوں کی ہولی ، دیوالی یا ان کے کسی اور مذہبی تہوار کے ”مبارکبادی“ دے سکتاہوں؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنے ہندو دوستوں کی ہولی ، دیوالی یا ان کے کسی اور مذہبی تہوار کے ”مبارکبادی“ دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 49598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-228/B=2/1435-U غیرمسلموں کی ہولی، دیوالی یا ان کے کسی اور مذہبی تہوار کے موقع پر ان کو مبارکبادی دینا مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے، چنانچہ فتاوی تاتارخانیہ میں ہے کہ: ”اجتمع المجوس یوم النیروز فقال مسلم: ’خوب رسمے نہادہ اند‘، أو قال: ’نیک آئیں نہادہ اند‘ یخاف علیہ الکفر“․ الفتاوی التاتارخانیة: ۷/ ۳۴۸، مکتبہ زکریا دیوبند۔ اور فتاوی محمودیہ: ج۱۹ ص۵۶۷ مکتبہ دار المعارف والی میں بھی حضرت فقیہ الامہ قدس سرہ نے اس مبارکبادی کو نادرست قرار دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند