• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 48718

    عنوان: مسجد میں اس رمضان میں آیات کریمہ کا ختم ہوا اس میں سبھی لوگ بیٹھ کر ایک لاکھ بار قرآن کی ایک آیت پڑھتے ہیں ‏، اس كا كرنا كیسا ہے؟

    سوال: مسجد میں اس رمضان آیات کریمہ کا ختم ہوا اس میں سبھی لوگ بیٹھ کر ایک لاکھ بار قرآن کی ایک آیت پڑھتے ہیں ، لیکن ایک صاحب جو کہ ہمارے ہی خیال کے ہیں ، نے اس پر اعتراض کیا اور ہم سے کہا کہ یہ بدعت ہے، کہیں سے ثابت نہیں؟کیا ان کا کہنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 48718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1666-1217/H=12/1434-U عام مصیبت کے وقت جب کہ بدامنی پھیل جائے، جان مال عزت وآبرو کو خطرات لاحق ہوجائیں تو قنوتِ نازلہ کا پڑھنا حدیث شریف سے ثابت ہے، فقہائے کرام نے بھی اس کی صراحت کی ہے، اور آیتِ کریمہ کا پڑھنا بھی مجرب عمل ہے، باقی اس کو دائمی طور پر اختیار کرلینا اور اس میں شریک نہ ہونے والوں کو برا سمجھنا یا اس کو شریعت مطہرہ کے حکم کی طرح قرار دے لینا جائز نہیں، ان جیسے التزام مالا یلزم سے وہ بدعت ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند