• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 46554

    عنوان: نكاح كے موقع كی رسمیں

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ نکاح میں درج ذیل چیزوں کی اجازت ہے یا نہیں؟ (۱) گھر کو چراغاں کرنا(۲) مہندی رسم(دولہے کے ہاتھوں میں مہندی لگائی جاتی ہے)(۳) ہلدی لگانا (دولہے کے بازؤں میں عورتوں کا ہلدی لگانا(۴) سہرا باندھنا (۵) ویڈیو گرافی کرنا۔ ہر پوائنٹ میں متخصر وجہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 46554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1207-813/L=11/1434-U (۱) یہ بے جا اسراف میں داخل ہے جس کی ممانعت قرآن میں آئی ہے۔ (۲) مرد کے لیے اپنے ہاتھ یا پیر میں مہندی لگانا مکروہ ہے: ویکرہ للإنسان أن یخضب یدیہ ورجلیہ (شامي: ۹/۵۲۲) لہٰذا ایسی رسم لائق ترک ہے۔ (۳) ہلدی لگانے سے مقصود اگر بدن کی صفائی ہو تو اس میں مضائقہ نہیں؛ مگر آج کل اس کو بھی رسم بنالیا گیا ہے، پھر اگر لگانے والی عورتیں غیر محرم ہیں تو اس کا حرام ہونا ظاہر ہے، بہرحال موجودہ حالات کے پیش نظر اس رسم سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ (۴) سہرا باندھنا ہندوانی رسم ہے، جس سے احتراز ضروری ہے۔ (۵) ویڈیو گرافی کرنا حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند