• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 4650

    عنوان:

    مجھے قرآن خوانی کے بارے میں بتائیں کہ علمائے دیوبند اس کو کیوں منع کرتے ہیں اور یہ کن صورتوں میں جائز ہے؟

    سوال:

    مجھے قرآن خوانی کے بارے میں بتائیں کہ علمائے دیوبند اس کو کیوں منع کرتے ہیں اور یہ کن صورتوں میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 4650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1011/ ھ

     

    (۱) مروجہ قرآن خوانی نہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ ہی حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین و سلف صالحین رحمہم اللہ تعالی رحمة واسعہ سے اس کا ثبوت ملتا ہے اس لیے منع کرتے ہیں۔

    (۲) قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام فرداً فرداً بغرض ثواب ہرشخص زیادہ سے زیادہ کیا کرے آداب و مستحبات کی رعایت اور ترتیل کے ساتھ قواعدِ تجویز کو ملحوظ رکھ کر تلاوت کرنا کثرت سے پڑھنا پڑھانا حتی المقدرت اس کو فروغ دینا اس کی خاطر اپنا مال جان وقت خرچ کرنا بلا شبہ قرآن کریم کی خدمات جلیلہ کی یہ صورتیں انتہائی مستحسن اعمال میں سے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند