• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 46359

    عنوان: بدعت کے اقسام بتائیں اور کونسی بدعت جائز ہے جس کا کرنا باعث ثواب ہے وہ بھی بتائیں۔

    سوال: بدعت کے اقسام بتائیں اور کونسی بدعت جائز ہے جس کا کرنا باعث ثواب ہے وہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 46359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1113-270/B=9/1434 ایسا فعل دین کا کام ضروری اور ثواب سمجھ کر کرنا جو قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو ارو نہ کرنے والوں گو برا سمجھنا، یہ بدعت سیئہ ہے۔ یہ کفر شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے۔ اور ایسا کام جو نیا تو ہے یعنی قرآن وحدیث میں نہیں آیا ہے مگر وہ نیک کام میں معاون بنتا ہو تو ایسا نیک کام لغت کے اعتبار سے تو بدعت ہے مگر حقیقت کے اعتبار سے وہ بدعت بمعنی گناہ کا کام نہیں بلکہ وہ نیک کام میں تعاون کی وجہ سے جائز ہوگا بلکہ اجر وثواب کا باعث بنے گا۔ جیسے مدرسہ کا پختہ عمارت بنانا پختہ او ر مضبوط مسجدیں بنانا، قرآن پاک پر زیر وزبر لگانا، یہ بدعت حسنہ ہے یہ بلاشبہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند