• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 42995

    عنوان: محرم خوشی کا دن ہے یا غم کا؟

    سوال: محرم خوشی کا دن ہے یا غم کا؟

    جواب نمبر: 42995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 48-48/M=2/1434 محرم کوئی تہوار نہیں ہے کہ اس میں خوشی منائی جائے اور نہ شیعوں کی طرح غم اورماتم کرنے کی اجازت ہے، اس ماہ میں جو واقعات پیش آئے ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے، جن اعمال کا ثبوت ہے ان کو کرنا چاہیے اور جو خلافِ شرع امور ہیں ان سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند