• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 41066

    عنوان: سب قدر

    سوال: (۱) کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ قرآن شریف میں کس پارے میں اور کس آیت میں یہ کہا گیا ہے کہ شعبان ۱۵ شب کو جاگنا افضل ہے؟ مجھے آپکے فتوے پہ کوئی شک نہیں ہے، لیکن میں اپنے کچھ بھائیوں کی غلط فہمی کو دور کرنا چاہتا ہو ں۔ (۲) میرے دوست اس ویب کے حساب سے چلتے ہیں http://www.islamqa کیا یہ اس ویب سائٹ جو کہا جاتاہے ، وہ عالم کہتا ہے یا یو نہی لوگ کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1332-1332/M=9/1433 پندرہویں شعبان کی فضیلت قرآن سے ثابت نہیں ہے بلکہ بعض ضعیف روایات سے ثابت ہے بعض مفسرین نے سورہٴ دخان کی آیت میں لیلة مبارکہ سے شب برأت مراد لی ہے لیکن یہ قول جمہور مفسرین کے خلاف ہے، پندرہویں شعبان کی فضیلت اگرچہ ضعیف روایات سے ثابت ہے لیکن وہ متعدد طرق سے منقول ہے، نیز فضیلت کے باب میں قابل اعتبار ہے۔ (۲) مجھے اس ویب سائٹ کے متعلق تحقیق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند