• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 40634

    عنوان: رسم

    سوال: اگر بتی کے بارے میں کیا رائے ہے آپکی ؟ اگر بتی جلانا سنت ہییامستحب ہے؟ اور اگر بتی جلانے سے بلائیں دور ہوتی ہیں کیا یہ سب باتیں درست ہیں ؟

    جواب نمبر: 40634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1652-1272/B=9/1433 پہلے زمانہ میں لوگ خوشبو کے لیے عود جلاتے تھے۔ اب اس کی جگہ اگر بتی جلاتے ہیں، یہ خیال رکھنا کہ اگر بتی جلانے سے بلائیں دور ہوجاتی ہیں یہ بے اصل ہے۔ شریعت میں ایسی کوئی بات نہیں ملتی ہے۔ صرف خوشبو حاصل کرنے کے لیے جلانے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند