• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 40565

    عنوان: بارش کے لئے چندہ کرکے میٹھے چاول بنانا -

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے یہاں پر بارش کے لئے چندہ کرکے میٹھے چاول بنا بنا کر بچوں وغیرہ کو بانٹے جا ررہے ہیں، تو کیا یہ بدعت یا شرک ہے؟ کیا یہ سب کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ یا اس میں کچھ ثواب بھی ملے گا ؟ اور ہم نے اس میں چندے میں کچھ روپے دئیے تو کیا وہ ہماری صحیح جگہ لگے گی؟

    جواب نمبر: 40565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1254-1254/M=8/1433 بارش کے لیے چندہ کرنا اور میٹھے چاول بنانا اور بچوں میں تقسیم کرنا، یہ چیزیں فضول اوربے اصل ہیں، شرع سے ان کا ثبوت نہیں، اگر مقصد صدقہ خیرات کرنا ہے تو ہرایک اپنے طور پر حسب استطاعت غریبوں کو صدقہ کردیا کرے، اس کے لیے اجتماعی طور پر چندہ کرکے چاول بناکر بچوں میں بانٹنے کی ضرورت نہیں، اور بارش نہ ہورہی ہو تو اس کے لیے دعاوٴں کا اہتمام کیا جائے، نماز استسقاء پڑھی جائے، گناہوں سے بچا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند