• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 38442

    عنوان: کیا فاتحہ کھانا درست ہے ؟

    سوال: کیا فاتحہ کھانا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 38442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 838-598/D=5/1433 کھانے پر فاتحہ پڑھنے کا کوئی ثبوت قرآن وحدیث یا آثارِ صحابہ سے نہیں ہے، اس لیے یہ طریقہ خلاف شرع ہے، غرباء مساکین کو کھانا کھلاکر ایصال ثواب کرنا شریعت کے موافق ہے، اس سے معلوم ہوا کہ ایصالِ ثواب کے لیے جو کھانا ہو اسے غربا مساکین ہی کو کھلانا چاہیے، خود یا کسی غنی کو نہیں کھانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند