• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 37184

    عنوان: حضرت محمّد کا میلاد منانا صحیح ھے

    سوال: کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 37184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 310=253-3/1433 نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد نہ تو حضراتِ صحابہٴ کرام نے منایا جو سب سے زیادہ عاشق رسول تھے نہ تابعین، تبع تابعین نہ ہی ائمہ اربعہ اور بزرگان دین نے منایا جب کہ یہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے متبع اور پَیروکار تھے، جب کسی سے یہ فعل ثابت نہیں تو اس کے کرنے کی کیونکر اجازت ہوسکتی ہے اور قرآن و حدیث سے بھی ثابت نہیں، یہ تو ہل بدعت نے ایجاد کی ہے۔ ہمیں بدعات اور رسوم سے بچنے کا حکم شریعت نے دیا ہے، من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردٌ (بخاری ومسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند