عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 36361

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرے ایک دوست کی ڈرائی فروٹس کی دکان ہے اور ہمارے شہر میں کونڈروں کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اور جنکی دکان ہے وہ بھی اس تہوار کو غلط کہتے ہیں پھر بھی وہ اپنی دکان کو دس فٹ اور قریب کرکے دکان سجاتے ہیں کیا یہ انکا اس تہوار کو بڑھاوا دینا ٹھیک ہوا کیا ؟

Published on: Feb 4, 2012

جواب # 36361

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ل): 320=154-3/1433

اگر آپ کے دوست کی دوکان پہلے سے وہاں موجود ہے، نیز وہ کوئی ایسی چیز فروخت نہیں کرتے جس کا براہ راست استعمال پوجا وغیرہ میں ہوتا ہے تو ایسی چیزوں کے فروخت کرنے کی گنجائش ہے اور ازدحام کی وجہ سے دوکان بڑھانے میں بھی مضائقہ نہیں۔ البتہ اگر وہ اس دن دوکان کرنے سے احتراز کریں تو بہتر ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات