• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 36252

    عنوان: حضرت کیا سالگرہ منا نا بد عت ہے ناجایز ہے؟

    سوال: (۱) حضرت کیا سالگرہ منا نا بد عت ہے ناجایز ہے؟ (۲) کیا سالگرہ کا کیک کھانا حرام ہے؟کیوں کہ سالگرہ کا کیک جب خریدا جاتا ہے تو اکثر دکان دار اس پر جس کی سالگرہ ہوتی ہے، اسکا نام لکھتا ہے اور کبھی کبھی تو یوں پوچھتا ہے کہ کس کے نام کا ہے ؟

    جواب نمبر: 36252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 166=98-2/1433 (۱) سال گرہ منانا رسوم قبیحہ میں سے ہے۔ غیروں کا طریقہ ہے جسے مسلمان بھی کبھی اپنا لیتے ہیں جو سراسر خلاف شرع غیروں کی نقالی ہے، اس لیے مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔ (۲) ایسا کیک کھانا حرام کے درجہ میں تو نہیں ہے البتہ کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند