• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2074

    عنوان:

    لوگ کہتے ہیں کہ شب برات میں روحوں کو اللہ تعالی آزاد کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھر جا سکتی ہیں ، کیا یہ عقید ہ صحیح ہے؟

    سوال:

    (۱) میں جاننا چاتاہوں کہ کیا نیاز و نذر شرک ہے؟ میں نے ایک عالم سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نیاز بد عت ہے اور دکھا وا ہے، اور فضائل اعمال میں لکھاہے کہ ذرا سا دکھاوابھی شرک ہے۔ اگر یہ حرام ہے تو اگر کسی کے گھر سے نیاز آیا تو اس کو پھینک دیں یا کسی غریب کودیدیں؟

    (۲) لوگ کہتے ہیں کہ شب برات میں روحوں کو اللہ تعالی آزاد کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھر جا سکتی ہیں ، کیا یہ عقید ہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 2074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 824/ د= 797/ د

     

    نیاز و نذر کا کیا طریقہ ہے اس کی تفصیل لکھئے تو ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔ دکھاوے کے لیے کوئی کام کرنا سخت مذموم ہے اورعبادات میں دکھاوا یعنی اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو خوش کرنے یا دکھانے کے لیے عبادت کرنا ریا کہلاتا ہے اور ریا کو حدیث میں شرک کہا گیا ہے: إن یسیر الریاء شرکٌ (مشکوٰة: ج۲ ص۴۵۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند