عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

Pakistan

سوال # 18750



بدعت
کی تعریف کیا ہے، قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟ (
۲)امام حسین کے فضائل قرآن
اور حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بتائیں۔



Published on: Feb 1, 2010

جواب # 18750

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ب):
161=159-2/1431



 



جو
کام قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو اسے دین کا جز اور عبادت اور کار ثواب سمجھ کر کرنا،
اسے لازم وضروری سمجھنا، نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا، یہ بدعت کہلاتا ہے۔ حضرت
حسین رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سگے نواسے تھے، آپ کی محبوب
بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں آپ کے بہت مشابہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کی پیدائش کے ساتویں دن ان کا اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کیا،
آپ ان سے بہت پیار فرماتے تھے، آپ نے ایک حدیث میں فرمایا کہ یہ دونوں جنت کے پھول
ہیں۔ اور ایک حدیث میں آیا ہے کہ یہ دونوں جنت میں جوانوں کے سردار ہوں گے۔ کوفہ
کے شیعوں نے انھیں دھوکہ دے کر بلایا اور کربلا کے میدان میں غداری کرکے انھیں
شہید کیا۔ آپ نے حضرت حسین کے نام سے پہلے انھیں امام لکھا ہے۔ ہم سنی مسلمانوں کو
انھیں امام نہ کہنا چاہیے۔ یہ شیعوں کا طریقہ ہے وہ امام بمعنی معصوم بولتے ہیں،
اہل سنت والجماعت کے نزدیک صرف نبی معصوم ہوتے ہیں۔ صحابی کو معصوم ماننا درست
نہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات