• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 176840

    عنوان: لوگ اپنی مصائب سے نجات پانے کیلئے ’’ختم جلالی‘‘ کرکے دعا کراتے ہیں‏، اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہیں؟

    سوال: ہمارے یہاں " ختم جلالی" کی نام سے ایک معمول جاری ہیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ جعفران کی سیاہی سے کاغذ پر سوا لاکھ مرتبہ لفظ اللہ لکھاجاتاہے اسکے بعد ہر ایک لفظ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے آٹے کی گولی بناکر (بناتے وقت سب ملکر دواء یونس پڑھتے ہے) اسکو دھوپ میں سوکھاکر سمندر میں مچھلی کی خوراک کی حیثیت سے ڈاھالا جاتا ہیں۔بہت سے لوگ اپنی مصائب سے نجات پانے کیلئے عمل کرکے دعا کراتے ہیں۔اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہیں؟ دلائل سے وضاحت کیجئے؟

    جواب نمبر: 176840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 566-435/B=06/1441

    یہ عمل قرآن و حدیث سے ثابت نہیں۔ ممکن ہے کسی بزرگ کا اپنا معمول ہو۔ ہمیں وہ عمل اختیار کرنا بہتر ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہو۔ مثلاً لاإلٰہ إلا أنت سبحانک إنی کنت من الظالمین پڑھنے سے مصائب سے نجات ملتی ہے۔ یا لا حول ولا قوة إلا باللہ العلی العظیم پڑھنے سے پریشانیاں، مشکلات ، مصیبتیں دُور ہوتی ہیں۔ ان دعاوٴں کا پڑھنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند