• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 170505

    عنوان: کیا شب برات کو قرآن خوانی کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا شب برات کو قرآن خوانی کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 170505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1041-873/H=09/1440

    مروجہ قرآن خوانی تو نہ شب برأت میں درست ہے نہ کسی اور موقع پر صحیح ہے، شب برأت وغیرہ میں اپنے اپنے گھروں میں تنہا تنہا عبادت کا اہتمام مستحب ہے اس میں اگر کوئی قرآن کریم کی تلاوت کرے تو اس میں کچھ حرج نہیں نماز تلاوت تسبیح درود شریف وغیرہ عبادات میں سے جو کچھ بشاشت کے ساتھ کرے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند