عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 170173

محترم ومفتی صاحب کیا شب معراج کو جاگ کر عبادت کرنا اور کوئی مخصوص نماز پڑھنا قرآن کی تلاوت کرنا تسبیحات وغیرہ کرنا ثواب کا کام ہے؟
برائے مہربانی اس سلسلے میں ہماری صحیح رہنمائی فرما کر ہمیں شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

Published on: May 18, 2019

جواب # 170173

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 830-709/D=09/1440



جس مبارک رات میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی یقینا وہ رات خیر وبرکت والی رات تھی لیکن ہر سال اس متعینہ تاریخ کی رات کو باعث برکت سمجھنا درست نہیں۔ نہ ہی اس تاریخ کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے کوئی مخصوص عبادت نماز تلاوت وغیرہ ثابت ہے۔



لہٰذا عام راتوں کی طرح اگر نفل نماز پڑھیں تلاوت اور ذکر کریں کوئی حرج نہیں جو کریں گے اس کا ثواب ان شاء اللہ ملے گا لیکن کوئی خصوصی عبادت اپنی طرف سے کرنا یا اس میں عبادت کرنے کا زیادہ ثواب سمجھنا درست نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات