• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 170133

    عنوان: 22/ رجب کو کونڈے کے نام سے جو کھانا تیار کیا جاتا ہے اس كا كھانا كیسا ہے؟

    سوال: میرے گھر ہمسایہ میں ایک گھر میں کونڈا منایا اور محلے کی خواتین کو بولا کر پکوان تقسیم کیا گیا تو یہ کھانا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 170133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-699/D=09/1440

    ۲۲/ رجب کو کونڈے کے نام سے جو کھانا تیار کیا جاتا ہے یہ شیعوں کی ایجاد کردہ رسم ہے جو حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی وفات کی خوشی میں کرتے ہیں۔ شریعت سے ثابت نہیں لہٰذا مسلمانوں کواس طرح کا کھانا بنانے اور اس میں شریک ہونے نیز کھانے سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند