• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 16707

    عنوان:

    ہماری مسجد میں رمضان کے آخری عشرہ میں شب قدر میں کچھ لوگ رات میں جاگ کر عبادت کرتے ہیں او رپھر وہ مسجد میں ہی کھانا، پینا کرتے ہیں اور پھر اجتماعی دعا لائٹ بند کرکے کرتے ہیں۔ پہلے لوگ کم تعداد میں آتے تھے مگر اب لوگ زیادہ آنے لگے ہیں، کیا یہ بدعت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1786=1403-11/1430

    شب قدر ودیگر متبرک راتوں میں انفرادی طور پر عبادت کرنی چاہیے، ان راتوں میں اجتماع کا التزام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے ثابت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند