• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 166308

    عنوان: کھانا آگے رکھ کر فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: کھانا آگے رکھ کر فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 166308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 117-65/SN=2/1440

    کھانا آگے رکھ کر مروجہ فاتحہ کی رسم بدعت ہے، جائز نہیں ہے، اگر میت کو ایصال ثواب مقصود ہو تو اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ میت کے متعلقین اپنے اپنے طور پر جو کچھ توفیق ہو صدقہ، خیرات، تلاوت اور تسبیحات وغیرہ پڑھ کر میت کو بخش دیں، نہ اجتماع کی ضرورت ہے اور نہ دن و تاریخ متعین کرکے فاتحہ وغیرہ کرنے کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند