• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 164305

    عنوان: تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر عورتوں کو دعا میں شرکت کے لیے بلانا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ ہمارے شہر کی بعض مساجد میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کے لیے خواتین کو بھی جمع کیا جاتا ہے ، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے ؟ براہ کرم مفصل مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1277-940/sn=1/1440

    تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا میں شرکت کے لیے عورتوں کو جمع ہونے نیز رات کے وقت آمد ورفت میں بہت سے مفاسد ہیں، حضرت اقدس تھانوینے اصلاح الرسوم اور بہشتی زیور میں ان مفاسد کو بیان کیا ہے، ان کتابوں کی مراجعت بہت مفید ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند