عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

India

سوال # 160577

ایک شخص حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رحمة اللہ علیہ) کی جانب سے امراء و غرباء کو سنت طریقے سے دسترخوان پر کھانا کھلائے تو کیا یہ عمل درست ہے؟

Published on: Apr 10, 2018

جواب # 160577

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:975-763/L=7/1439



بغیر کسی دن وغیرہ کی تخصیص کے فقراء مساکین کو کھانا کھلاکر اس کا ثواب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کو پہنچانے کی گنجائش ہے، چونکہ یہ کھانا ایصالِ ثواب کے لیے ہوگا؛ اس لیے اس کے مستحق غرباء ہوں گے؛ لہٰذا امراء کو ایسی دعوتوں میں شریک نہ کیا جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات