• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 159342

    عنوان: جنازہ میں شركت كے لیے آئے مہمانوں كو كھانا كھلانا اور كھانے میں دوسروں كا شریك ہونا؟

    سوال: ہمارے یہاں اگر کسی کے گھر میں میت جائے تو محلہ کے لوگ کھانا بنا کر میت کے گھر والوں کو اور باہر سے آئے ہوئے مہمان کو کھانا کھلاتے ہیں لیکن ساتھ میں محلہ والے بھی کھاتے ہیں۔ محلہ والوں کا کھانا کھانا صحیح ہے یا غلط؟ مہربانی کرکے بتائیں ۔ اور جو محلہ کے لڑکے کام کرتے ہیں کھانا بنانے میں، ان کا میت کے لیے بنے ہوئے کھانے میں سے کھانا کھانا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 159342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:698-577/SD=6/1439

    میت کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے لیے مستحب ہے کہ وہ میت کے اہل خانہ اور دور سے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے کھانے کا نظم کریں، محلہ والے جو کھانا بنانے یا کفن و دفن میں مصروف ہوں، وہ بھی اس کھانے میں شریک ہوسکتے ہیں ۔( احکام میت ) لیکن باقاعدہ پورے محلے والوں کی دعوت کرنا صحیح نہیں ہے ، بعض جگہ یہ دعوت رسم کی شکل اختیار کرچکی ہے ، اس سے احتراز لازم ہے ، یہ موقع دعوت کا نہیں ہوتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند