عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

Pakistan

سوال # 158175

کیا فرماتے مفتیان کرام کہ یہ بات درست ہے یا نہیں، میں نے جامعہ دار العلوم کی ویب سائیٹ سے پڑھی ہے خاص عید کے دن گلے ملنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت نہیں، اس لیے اس کا التزام بدعت ہے ، ہاں اگر کسی سے بہت دنوں پر اُسی دن ملاقات ہوئی ہو تو فرطِ محبت میں اس سے گلے ملنے میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ اس دن (عید کے دن) گلے ملنے کو مسنون یا ضروری نہ سمجھتا ہو، اور اگر کوئی گلے ملنے کے لیے آگے بڑھے تو حکمت وحسن تدبیر سے منع کردینا چاہیے لیکن فتنے کی شکل نہ پیدا ہونی چاہیے ۔

Published on: Jan 24, 2018

جواب # 158175

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:442-405/M=5/1439



جی ہاں! مذکورہ مسئلہ درست ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات