عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

india

سوال # 158010

سوال: عورتوں میں یہ بات مشہور کہ رات کے وقت جھاڑو دینے ، ٹوٹی کنگھی استعمال کرنے ، ٹوٹی یا بال پڑی ہوئی برتن استعمال کرنے ٹوٹا ہواآئنہ دیکھنے سے گھر میں غربت آتی ہے ۔ رہنماء فرمائیں۔

Published on: Jan 22, 2018

جواب # 158010

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:409-368/M=4/1439



حدیث میں ٹوٹے ہوئے برتن استعمال کرنے کی ممانعت آئی ہے اس لیے اس کے استعمال سے بچیں تو بہتر ہے، اس کے علاوہ عورتوں میں مشہور دیگر مذکورہ باتیں اغلاط العوام کے قبیل سے ہیں، شریعت میں ان باتوں کی کوئی اصل نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات