• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 157984

    عنوان: درگاہ پر جانا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! درگاہ پر جانا صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 157984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:419-383/M=4/1439

    قبروں کی زیارت فی نفسہ جائز اور ثابت ہے لقولہ علیہ السلام: کنتُ نہیتکم عن زیارة القبور ألا فزوروہا، اگر درگاہ ایسی ہے جہاں جانے میں کسی خرابی کا ارتکاب نہیں ہوتا اور ایصالِ ثواب یا زیارت کی غرض سے کوئی جائے تو مضائقہ نہیں لیکن آج کل درگاہوں اور مزاروں کی عمومی صورت حال یہ ہے کہ وہاں شرک وبدعات اور خرافات کیے جاتے ہیں مثلاُ یہ کہ قبروں کا سجدہ کیا جاتا ہے، اہل قبور سے لوگ اپنی مرادیں مانگتے ہیں، ان کے نام کی نذر ونیاز اور چڑھاوا چڑھاتے ہیں، پھول، مالا اور چادریں چڑھائی جاتی ہیں، مردوں اور عورتوں کا اختلاط ہوتا ہے، ایسی درگاہوں پر جانے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند