• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 157591

    عنوان: شادی کی رسموں کا حکم

    سوال: حضرت، شادی میں جو رسومات کی جاتی ہیں جیسے (۱) مایو۔ (۲) منہدی لگانا ۔ (۳) شادی والے دن ہار (پھوپھا ہی پہنیں گے) اور پیسے دینے ہوتے ہیں۔ (۴) دودھ پلائی۔ (۵) کاجل لگائی (بھابھی ہی لگائیں گی) اور پیسے دینے ہوتے ہیں۔ (۶) گیٹ رکائی۔ (۷) جوتا چھپائی۔ (۸) ماکولات محفلیں (مخلوط اجتماع) ۔ (۹) دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے؟ شادی والے دن اِسٹیج پر۔ (۱۰) رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر قرآن رکھتے ہیں، صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 157591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:392-345/D=4/1439

    (۱تا ۱۰) سبھی رسمیں خلاف شرع اور ناجائز ہیں، رسم اور اس کی پابندی کا گناہ ہونے کے ساتھ بعض رسموں میں مکروہات اورمحرمات ایک یا کئی کئی جمع ہیں جس سے ان رسموں کی شناعت اور قباحت مزید بڑھ جائے گی ان سب کے رسوم قبیحہ ممنوعہ ہونے میں تو کوئی شبہ نہیں اس لیے سب ہی واجب الترک ہیں۔ ”اصلاح الرسوم“ موٴلفہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ اور حضرت ہی کے مضامین کا مجموعہ ”اسلامی شادی“ کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند