• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 156940

    عنوان: ربیع الاول کی مبارکباد دینے کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے ؟

    سوال: سوال: آج کل ربیع الاول کے حوالے سے میسیج چل رہے ہیں کہ " ربیع الاول کا چاند مبارک ہو وغیرہ وغیرہ کیا جائز ہیں ؟ کیا ہم ایسے پیغامات کا جواب دے اور آگے سینڈ کر سکتے ہیں ؟ اورکیا نبی کریم کی پیدائش کی نسبت سے اس ماہ کی تعظیم جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:332-300/L=3/1439

    سلفِ صالحین حضراتِ صحابہ ،تابعین،تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین سے اس مہینے کی آمد پر مبارکبادی دینا،اس کی تعظیم کرنا عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانااور جلسہ جلوس نکالنا ثابت نہیں؛لہٰذا ان امور سے احترازضروری ہے ،اوراس طرح کے پیغامات کو آگے بڑھانے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند